پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار ایک ترقی یافتہ ملک ہے، چین کی امریکہ کا نام لئے بغیر کڑی تنقید

 چین نے امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی معاشی صورت حال ایک ترقی یافتہ ملک کی مالیاتی پالیسیوں کے سبب خراب ہوئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک قرضوں میں جکڑے جانے کے سبب مالیاتی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ مالی تعاون پہلے بھی کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی معاشی ترقی کیلئے کوششوں کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک ترقی یافتہ ملک کی بنیاد پرست مالیاتی پالیسیاں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی موجودہ اقتصادی مشکلات کا سبب ہیں۔ ان غریب ممالک کے قرضوں کا بڑا حصہ ایسے عالمی اداروں کو واجب الادا ہے جو ان ترقی یافتہ ممالک کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں