سعودی عرب میں بنک فراڈ کے الزام میں تیرہ پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے 28 موبائل فونز اور سمز برآمد کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.
سعودی عرب کے علاقے دمام میں مقیم 13 پاکستانیوں کا گروہ لوگوں کو بنک کا عملہ بتا کر ان کی رقوم کو لوٹ رہا تھا دمام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 28 موبائل فونز اور 30 سمز برآمد کر لی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فونز سے گروہ کے ہاتھوں دھوکا دہی کا شکار ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی ملا ہے جس پر انہیں پراسکیوشن کے حوالے کیا جا رہا ہے.