وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے سے “۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ شبر زیدی نے ملک کا بیڑا غرق کیا، سب کو پتہ ہے۔ شبر زیدی اربوں روپے کا ری فنڈز دے کر چلا گیا، اسے جیل میں ہونا چاہیئے تھا۔
صحافی کے سوال پر کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ آج 4 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔ اس سوال پر کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ” آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے سے “۔