یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاءمزید مہنگی ، عوام پس کر رہ گئے

غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے والے یوٹیلٹی سٹورز بھی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے نہ بچ سکے، چائے اور دودھ کے ریٹ مزید بڑھا دیئے گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ 217 روپے پر فروخت کیا جا رہا تھا، اب اس کی قیمت یک دم 30 روپے بڑھا دی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 247 روپے ہو گئی ہے۔

چائے کے 900 گرام پیک کی قیمت 250 روپے اضافے سے 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک پہنچ گئی ہے، 900 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے، ایک لیٹر جوس کی قیمت 10 روپے بڑھائی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا فوری اطلاق ہو گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ روز افزوں بڑھتی مہنگائی سے عوام پس کر رہ گئے ہیں اور شہباز حکومت سے مہنگائی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں