گوجرانوالہ میں تھانے جانے پر اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے ملزمان کی باپ کے سامنے دوبارہ زیادتی 

گوجرانوالہ میں ملزمان نے تھانے میں شکایت درج کروانے پر زیادتی کا شکار لڑکی کو اس کے باپ کے سامنے دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے روات ڈیرہ بھنڈراں میں 6روز قبل ماں اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرین واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے بعد ہمسائے کے گھر میں چھپ گئے تھے ، جس کی اطلاع ملزمان کو مل گئی ،گزشتہ رات ملزمان نے ہمسائے کے گھر میں گھس کر متاثرہ بیٹی کو اس کے باپ کے سامنے دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔پولیس نے ہمسائے کی مدعیت میں دوبارہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں