سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے 31اکتوبر سکول8بجے کھلیں گے اور ڈیڑھ بجے چھٹی ہو گی۔ جمعہ کے روز چھٹی 12بجے ہو گی۔
یکم نومبر سے 31مارچ تک صوبے کے تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 8بجے کھلیں گے اور 2بجے چھٹی ہو گی۔ جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے 12بجے ہو گی۔ رمضان المبارک کے دوران سکول صبح ساڑھے 7بجے کھلیں گے اور 12بجے چھٹی ہو گی۔ جمعہ کے روز چھٹی 11بجے ہو گی۔