سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرادی ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق سوئی سدرن نے اوگرا سے گیس کے بنیادی ٹیرف میں 391.69روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے ، درخواست آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کوپورا کرنے لیے دی گئی ہے ۔اوگرا کاکہنا ہے کہ سوئی سدرن نے آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو ضروریات کا تخمینہ 266ارب روپے سے زائد لگایا ہے جبکہ ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 98ارب 31کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گیس کے بنیادی ٹیرف میں 391.69روپے اضافے کے بعد قیمت1060روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی ۔