چین نے ترقی یافتہ ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔
بلوم برگ کے مطابق چینی دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی بحران کا سبب ترقی یافتہ ممالک کی سخت اور بنیاد پرست معاشی پالیسیاں ہیں، مالیاتی ادارے اور ڈونر ممالک پاکستان کی خراب معاشی صورتحال میں مدد کریں، تمام پارٹیز پاکستان کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سب کو متفقہ کوشش اور تعمیری کردار ادا کرنا چا ہیے۔
چین سمجھتا ہے کہ گھانا بھی مالی مشکلات کا شکار ہے، چین کے مالی ادارے گھانا کا قرض سیٹل کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، چین مالیاتی اداروں اور کمرشل قرض دینے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان کوششوں کا حصہ بنیں۔