سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے پکڑے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کوحراست میں لے لیاگیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے کہاہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے پکڑے گئے ،محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں ،ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہاکہ محمد خان بھٹی کو پنجاب واپس لانے کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم تشکیل دی جارہی ہے ۔
یاد رہے کہ محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے، محمد خان بھٹی پر تبادلوں اور منصوبوں پر بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے ۔