مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے مگر یہ میری حکومت نہیں: مریم نواز

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے مگر یہ حکومت میری نہیں، ن لیگ مہنگائی کی تب ذمہ دار ہو گی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز کی نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، حکومتی ناقص کارکردگی پر نوجوانوں کے سوالات پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حالات کی ذمہ داری ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

مریم نواز کی پارٹی مصروفیات جاری ہیں، ان کی لاہورمیں پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی سے  مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں