فیصل آباد میں شہری نے روٹھ کرمیکے جانیوالی بیوی کو منانے کے لیے اپنی زبان کاٹ لی ۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بابر کالونی میں شہری کی بیوی روٹھ کرمیکے چلی گئی تھی، بیوی نے شوہر کے ساتھ واپس آنے کے لیے زبان بندی کی شرط رکھی ، شوہر نے بیوی کی شرط سن کر اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی ، زخمی شوہر کو طبی امداد کے لیے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔