اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی “ثقی بھائی” ہیں۔
شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں اس میں ایسا ہوتا ہے، ہم اپنے کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے۔شاداب خان نے کہا کہ جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، جب ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناؤں۔