ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ 

 ملک بھر میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9ہزار 400روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97ہزار 100سے بڑھ کر 2لاکھ 6ہزار 500ہوگئی ہے جبکہ سونے کی دس گرام قیمت 8058روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77ہزار 44روپے ہوگئی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1ڈالر کمی کے بعد 1836ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں