سکھر میں مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

سکھر ( آن لائن) سکھر میں مہنگائی سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آئے، حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق منی بجٹ کے بعد پٹرول سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر سکھر میں شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہلے ہی قوت خرید سے باہر ہیں، پٹرول مہنگا ہونے سے اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ حکومت کی  ناقص پالیسیوں سے پہلے ہی غریب خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لٹر پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 17 روپے 20 پیسے بڑھا کر  280 روپے فی لٹر کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے اشیائے خورونوش سمیت تمام اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں