لاہور میں ایک مسافر نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر ڈالا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مقتول ڈرائیور کی شناخت فخر کے نام سے ہوئی ہے۔ وقار نامی ملزم نے آن لائن ٹیکسی سروس کی ایپلی کیشن کے ذریعے ’رائیڈ‘ بک کی تھی۔
رائیڈ کے اختتام پر ملزم کا ڈرائیور فخر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا اور اس نے ریوالور سے فخر کو گولیاں مار دیں، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اوراس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ 2021ءمیں لاہور ہی میں پیش آیا تھا، جب محسن نامی ایک شخص نے ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا۔