چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں,بلاول بھٹو زرداری کا 3 دن تک لاہور میں قیام کا امکان، ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے، علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ (ن )کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی کی پنجاب قیادت کو بلاول ہاؤس طلب کر لیا ہے۔