ایم کیوایم کا وفد پیپلزپارٹی کی شکایت لگانے وزیر اعظم کے پاس پہنچ گیا 

وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر وفد نے پیپلزپارٹی کی جانب سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہونے کا شکوہ کیا  ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے وفدنے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ، وفد میں مصطفی کمال، صادق افتخار اوررﺅف صدیقی شامل تھے جبکہ اس موقع پر ن لیگی رہنما احسن اقبال اور ملک محمد خان بھی موجود تھے۔ 

ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، وفد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا  گیا، پیپلزپارٹی کا رویہ وفاق کی اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے والا نہیں ہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ خانہ شماری تین دن سے بڑھا کر 10 دن کرنے اوربڑی عمارتوں کے صدر دروازے کے بجائے ہر فلیٹ پر ’’م ش‘‘ لکھنے کا حکم دیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں