‘ ٹینس بال کو گیلا کرکے بیٹنگ کی پریکٹس کریں، انضمام الحق عبد اللہ شفیق کو مشورہ

پشاور  زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق کی جانب سے لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق کو بیٹنگ ٹپس دی گئی ہیں۔انضمام الحق نے عبداللہ شفیق سے گفتگو میں کہا کہ آپ بہت با صلاحیت بیٹر ہیں، میں نے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلتے دیکھا ہے، آپ کے پاس قدرتی طور پر اچھی کرکٹ شاٹس کھیلنےکی صلاحیت ہے۔

سابق کپتان نے ٹپ دی کہ ٹینس بال کو گیلا کرکے بیٹنگ کی مشکل پریکٹس کریں، خطرناک بیٹرز  وہی ہیں جو سٹرائیک بدلتے رہتے ہیں۔انہوں نے عبداللہ کو بتایا کہ میں بھی گیند گیلا کرکے باولرز کو کہتا تھا کہ اب مجھے آؤٹ کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں