الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں آر ایم ایس کے استعمال کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا الیکشن کمیشن کی جانب سے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز کافیصلہ بھی کیا ہے ۔صوبائی الیکشن کمیشن نے آرایم ایس مشین پرفرائض انجام دینے والے آپریٹرزکیلئے فہرست جاری کردی صوبائی الیکشن کمیشن آف خیبرپختونخوا نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرزکواس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے 23فروری کو بھی تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کومراسلہ جاری کیاتھا۔
مراسلے کے مطابق صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک قومی اسمبلی کی 51نشستوں میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی مشق کی جائیگی آپریٹرزصوبے کی 145صوبائی نشستوں میں بھی آر ایم ایس مشین کے استعمال کی مشق کرینگے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈلائنزپرعمل یقینی بنائیں الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمیشنرزاورڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنرزکوپہلے ہی پروٹوکولزجاری کی ہیں۔ مشین میں ڈیٹاانٹری کرتے وقت اگرمسائل کاسامنا ہوتومتعلقہ الیکشن آفیسر کو رپورٹ کریں مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ اس اہم عارضی مشق کوترجیح دی جائے اورتجاویز بھی پیش کریں تمام آپریٹرز کومشق کیلئے یوزرنام اورپاسورڈ بھیج دیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کیلئے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا ہے الیکشن کمیشن دونوں صوبوں میں عام انتخابات، 2018 میں استعمال کردہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کروائے جانے کا فیصلہ کیا۔