پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے اہم اعلان کردیا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا اور معززججز نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سے نبھایاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہے ہیں ، کی پی کے اور پنجاب میں انتخابی مہم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔