چنیوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کوکچے کے ڈاکوﺅں نے اغوا ءکر لیا،مغویوں کی رہائی کیلئے1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز “کے مطابق چنیوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کو کچے کے ڈاکوﺅں نے اغوا ءکر لیا،ڈانس گروپ شادیوں میں ڈھول بجاتا اور ڈانس کرتا ہے،ڈاکوﺅں نے فون پر شادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے گروپ کو ہائر کیا۔
گروپ فیصل آباد سے رحیم یار خان پہنچا اور ڈاکوﺅں کے ہاتھ لگ گیا، ڈانس گروپ کے رحیم یار خان پہنچنے پر ڈاکوﺅں نے موبائل فون بند کردیئے، مغویوں کی رہائی کیلئے1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیاہے ۔