انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 266 روپے کا ہوگیا ہے ۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے پر برقرار ہے۔