واسا نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا گیا،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔اس اجلاس میں عزیز بھٹی، واہگہ ٹاؤن کے ریونیو اور آپریشن ونگ کے افسران شریک ہوئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن کی وارڈ وائز ریونیو کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے۔فتح گڑھ سب ڈویژن، شادی پورہ، تاجپورہ،مصطفی آباد سب ڈویژن میں آگہی کیمپس بھی لگائے جائیں۔تمام نادہندگان کے سیوریج اور پانی کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں کنکشن ازخود بحال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں منیر، ڈائریکٹر فیصل خرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد توصیف سمیت دیگر افسران شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments