وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں ہے کہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں لاءاینڈآرڈر کی صورتحال پیدا کردی جائے ۔
ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس آنیوالے افراد مسلح تھے ، یہ لوگ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں کسی بھی حد تک جاسکتے تھے ،ماضی میں بھی سیاسی قیادت عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہے ، ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتوں سے پھانسی کی سزا ہوئی ، میاں نواز شریف 200مرتبہ انہیں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں لیکن کبھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ، عمران خان سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں ۔
وفاقی وزیر دفاع کاکہنا تھا کہ عمران خان جب سے حکومت سے گئے ہیں انہوں نے اداروں کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے پہلے انہوں نے فوج اور جنرل (ر)باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اوراب عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔