لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کو یکجا کر دیا، سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ، عدالت نے کہاکہ اسی نوعیت کے کیسز کو 6 مارچ کیلئے رکھا ہے ،اس کیس کو بھی اسی دن سنیں گے ،عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کر دیا۔