اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی پر بھی پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ سرکارکی مدعیت میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا،مقدمے میں 20 افراد نامزد،150 نامعلوم کارکن شامل ہیں،مراد سعید، علی نواز اعوان، خرم نواز، فرخ حبیب کے نام مقدمے میں شامل ہیں، مقدمے کے متن میں کہاگیاہے کہ ملزمان نے اسلحہ لہرا کر افسران اور اہلکاروں کو جانے سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔