ہسپتال میں ماں کے پاس سوئے بچے کو آوارہ کتا اٹھا کر لے گیا ، جان سے مار دیا

بھارتی ریاست  راجستھان کے ضلع سروہی  میں ایک ماہ کا بچہ، جو ایک سرکاری ہسپتال میں اپنی ماں کے پاس سو رہا تھا، کو ایک آوارہ کتا لے گیا اور مار ڈالا۔ بچے کی  لاش ہسپتال کے وارڈ کے باہر پائی گئی۔

پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا  گیا ہے کہ دو کتے پیر کی رات دیر گئے ہسپتال کے ٹی بی وارڈ کے اندر گئے اور ان میں سے ایک بچے کے ساتھ واپس آیا۔

javascript:false

کوتوالی کے ایس ایچ او  سیتارام نے بتایا کہ بچے کے والد مہندر مینا کو سلیکوسس کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کی ماں ریکھا جو اپنے تین بچوں کے ساتھ مریض کی دیکھ بھال کر رہی تھی سو گئی۔ واقعے کے وقت ہسپتال کا عملہ بھی وارڈ میں موجود نہیں تھا۔ ایس ایچ او نے کہا، ‘میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔ مزید تفتیش کے بعد اس معاملے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔’

بچے کے والد نے ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر الزام لگایا ہے  کہ اس کی بیوی کو بغیر بتائے کورے کاغذات پر دستخط کرائے اور بچے کی آخری رسومات ادا کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں