آئی ایم ایف پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافے اور ”منی بجٹ “ سے بھی راضی نہ ہوا ، مزید شرائط رکھ دیں 

 آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول کے معاہدے کے لیے مزید 4شرائط رکھ دی ہیں ۔ 

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کو قرضوں کے حصول کے لیے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور منی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے مزید شرائط سامنے آگئی ہیں ۔ آئی ایم ایف حکام کاکہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کو بجلی پر 3.82 روپے سرچارج عائد کرنا ہوگا اور یہ سرچارج صرف 4ماہ کے لیے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے ہوگا ،آئی ایم ایف نے بیرونی قرضوں کے حوالے سے تحریری یقین دہانی بھی مانگ لی ہے ۔ تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 1998کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں