عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ 

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا ہے ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1810 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں