14 سالہ معذور لڑکی کو 11 ماہ تک بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ڈرامائی انداز میں گرفتار

شا لیما ر پولیس نے 14 سالہ معذور لڑکی سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا  تھانہ شالیمار کی حدود میں  سفاک ملزم نے  14 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر 11 ماہ تک بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا  پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے  بداخلاقی کا مقدمہ 11 ماہ بعد درج کرایا گیا، مقدمہ لڑکی کی ممانی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

  پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید 14 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بناتا اور غائب ہوجاتا معذور لڑکی ملزم کی بداخلاقی سے ایک بچے کی ماں بن چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید  لڑکی سے بداخلاقی کرنے آیا تو پہلے سے موجود پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں