سندھ حکومت نے سیکیورٹی کمپنیوں کو سکارٹ سروس فراہم کرنے سے روک دیا

سندھ حکومت نے سیکیورٹی کمپنیوں کو  سکارٹ سروس فراہم کرنے سے روک دیا  ہے جس کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ اسلحہ لے کر گاڑی یا ویگو ڈالے کے پیچھے نہیں بیٹھ سکے گا۔

اس حوالے سے آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی کمپنیوں کو خط لکھا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کسی بھی گاڑی یا ڈالا یا ویگو وغیرہ کے پیچھے ہتھیار لے کر نہیں بیٹھ سکتے، اس لیے تمام سیکورٹی کمپنیوں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پرسکارٹ سروس کو بند کر دیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے گاڑی کے اندر بیٹھے باڈی گارڈز کے حوالے سے اپنی رکن کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  یہ سروس بھی بند کردیں اگرچہ اسلحہ کی نمائش نہ ہو،  کیونکہ پولیس اس کا غلط استعمال کرے گی اور اسلحے کی نمائش کے بہانے گارڈز کے خلاف کارروائی شروع کر دے گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے تمام صارفین کو نہ صرف اس بارے میں مطلع کریں بلکہ ان سے کہیں  کہ وہ براہ راست وزیراعلی سندھ، ہوم سیکریٹری سے اپنی تشویش کا اظہار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں